6/recent/ticker-posts

CCTV

‏CCTV

پینٹ کی ایک بڑی اور مشہور دوکان پر کل شام گاھک سے 5 ہزار کا نوٹ جیب سے دوسرے پیسے نکالتے ہوئے گِر گیا دوکان پرجا موجود رنگ ساز کاریگر نے چُپکے سے اُٹھا کر اپنی جیب میں ڈال لیا جس گاھک کا نوٹ گِرا تھا اُس نے پریشانی سےدوکاندار کو کہا نوٹ میری جیب میں ھی تھا یہی کہیں گِرا ھے

‏بہرحال دوکاندار نے cctv کیمرے کے ڈسپلے کو اُس جگہ فوکس کر کےبیک کرکے ریکارڈنگ دیکھی توسب کُچھ صاف نظر آگیا پیسےاُٹھانےوالا کاریگر دوکان سےچُپکےسے نکل گیاتھا اُسےفون کرکے بہانےسےبٗلایا گیا اور پوچھا وہ مُکر گیا لیکن جب وڈیو دکھائی گئی تو نظریں نیچےکرکےخاموشی سےپیسےواپس کر دیئے،

‏میرے آپ کے سوچنے کی بات ھے کل جب میدانِ حشر میں اللہ کریم کے cctv کیمرے آن ہونگے تب میرا آپ کا بھی کٹھا چھٹا کُھل کر سامنے آجائے گا تب باوجود اپنی کوشش کے ہم بھی اپنے کئے سے قطعا مُکر نہیں سکیں گے۔

Post a Comment

0 Comments